پاکستان نے از سرِ نو افغانستان کے ساتھ سرحد کھول دی

سٹاف رپورٹ

سٹاف رپورٹ اسلام آباد — خاما پریس نے پیر (20 مارچ) کو خبر دی کہ ایوانِ وزیرِ اعظم سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف نے افغان سرحد پر گزرگاہوں کو فوری کھولنے کا حکم دیا، بیان میں کہا گیا کہ دوبارہ سرحد کھولنے کا مقصد خیرسگالی کا اظہار تھا۔

پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیل وال نے نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ، سرتاج عزیز کی جانب سے 16 مارچ کی اس یقین دہانی کو یاد کرتے ہوئے، کہ سرحد دوبارہ کھول دی جائے گی، اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

پاکستان نے فروری میں سہیون، صوبہ سندھ میں ایک صوفی مزار پر ہونے والے خودکش حملہ کے بعد سرحد کو بند کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500