پاکستان میں منشیات کی ضبطی کے بعد ایئر لائن کے ملازمین سے پوچھ گچھ

ایجنسی فرانس پریس

لاہور – ایک ترجمان نے یکم اگست کو بتایا کہ دبئی جانے والی پرواز سے منشیات پکڑے جانے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ملازمین حراست میں اور زیر تفتیش ہیں۔

انسداد منشیات کے حکام نے لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے ایک طیارے سے یہ منشیات سے برآمد کی تھیں۔

ایئرلائن کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا، "مجرم پاۓ جانے کسی بھی فرد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پی آئی اے تحقیقات میں شامل دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔"

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ نہ ہی انہوں نے پکڑی گئی منشیات کی قسم یا مقدار کے بارے میں تفصیلات مہیا کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے خلاف کوئی باقاعدہ الزامات نہیں لگاۓ گئے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500