پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے منگل (5 نومبر) کے روز غبرگ گاؤں، ضلع کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک مشتبہ گاڑی کے ڈائیور نے رکنے کے احکامات کو نظرانداز کر دیا۔ حکام نے مرنے والے افراد کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

پولیس کو ان پر افغان شہری ہونے کا شبہ ہے جو کوئٹہ کے قریب کچلاک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500