برطانوی پولیس نے الطاف حسین پر دہشت گردی کا الزام عائد کر دیا

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

لندن -- جمعرات (10 اکتوبر) کے روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے جلاوطن پاکستانی سیاستدان پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، یہ الزام 2016 میں ان کے کراچی میں اپنے حامیوں سے کیے گئے ایک خطاب کے بعد عائد ہوا ہے جس کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

کبھی کراچی پر حکومت کرنے والی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق قائد، الطاف حسین کو اس تقریر کے لیے سات سال کی سزائے قید کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسے "غالباً سمجھا گیا" کہ حامیوں کو دہشت گردی پر اکسایا جائے یا وہ ممکنہ نتائج سے "غافل" تھے۔

ان کا جمعرات کے روز لندن کی عدالت میں پیش ہونا متوقع ہے۔

66 سالہ الطاف حسین دو دہائیوں سے زائد عرصے سے لندن میں مقیم ہیں اور اکثر پاکستان میں اپنے حامیوں سے اپنے گھر کے ٹیلی فون کے ساتھ منسلک لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے خطاب کرتے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500