ٹیرر فنانس گروپ کی جانب سے پاکستان کی پیش رفت پر ملی جلی رپورٹس

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – اتوار (6 اکتوبر) کو ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ نے غیر قانونی ترسیلِ زر اور دہشتگردی کے لئے فراہمئ مالیات کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پیش رفت پر ملی جلی رائے دی.

اے پی جی ایک عالمی ٹیرر فنانسنگ واچ ڈاگ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ایک علاقائی الحاق شدہ ادارہ ہے جس نے جون میں پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا تھا.

اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان اے پی جی کی 40 میں سے چار تجاویز پر "عملدرآمد میں ناکام" رہا، 26 پر "جزوی طور پر عملدرآمد کیا"، اور دیگر نو پر "بڑی حد تک عملدرآمد" کیا.

ملک مالیاتی اداروں کے قوانینِن رازداری سے متعلق ایک تجویز پر پوری طرح سے "عملدرآمد" میں رہا.

اے پی جی کی یہ رپورٹ 13-18 اکتوبر کو پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس سے ایک ہفتہ قبل آئی جس میں اس امر کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500