https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2019/09/04/newsbrief-01

سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں داعش کے 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ (4 ستمبر) کو، "دولتِ اسلامیہ" (داعش) سے تعلق رکھنے والے کم از کم 6 عسکریت پسندوں کو، کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس کے علاقے میں، انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ عسکریت پسندوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک افسر ہلاک ہو گیا جبکہ صوبائی انسدادِ دہشت گردی فورس کے آٹھ افسران مہم کے دوران زخمی ہوئے۔

لڑائی تقریبا چھہ گھنٹوں تک جاری رہی۔

ایک اور اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ عسکریت پسند، بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے بہت سے واقعات میں ملوث تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha