ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پر تناؤ کم کرنے کی ترغیب

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

واشنگٹن، ڈی سی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار (19 اگست) کے روز بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کی، جس میں انہوں نے دونوں کو مسئلہ کشمیر پر تناؤ کم کرنے کی ترغیب دی۔

ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا، "میں نے اپنے دونوں اچھے دوستوں، بھارتی وزیرِ اعظم [نریندرا] مودی، اور پاکستان کے وزیرِ اعظم [عمران] خان کے ساتھ، تجارت، تزویراتی شراکت داریوں پر بات چیت کی اور، سب سے اہم یہ کہ، بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر پر تناؤ کم کریں۔"

انہوں نے لکھا، "ایک مشکل صورتحال، مگر اچھی بات چیت!"۔

5 اگست کو، نئی دہلی نے کشمیر کی خصوصی خودمختاری ختم کر دی تھی۔ اس نے جموں اور کشمیر کی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا اور ان کی حیثیت تبدیل کر کے وفاقی علاقے کر دی، جس سے پاکستان میں اشتعال پیدا ہو گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500