لاہور ۔۔ جمعرات (18 جولائی) کے روز حکام نے بتایا ہے کہ سابق پاکستانی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں انسدادِ بدعنوانی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
عباسی کو لاہور میں حراست میں لے کر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں انسدادِ بدعنوانی کی ایک عدالت میں پیش کرنا طے ہوا ہے۔
نیب، جو کہ انسدادِ بدعنوانی کا ادارہ ہے، کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، "انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں ۔۔۔ آج یا کل ۔۔۔ نیب (قومی احتساب بیورو) کی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔"
بیورو کے اور اہلکار نے گرفتاری کی تصدیق کی۔
عباسی اگست 2017 سے مئی 2018 تک وزیرِ اعظم رہے تھے۔
ان کی گرفتاری بدعنوانی کے الزامات کے تعلق میںسابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاریکے محض چند ہفتوں بعد عمل میں آئی ہے۔
ان کے پیش رو، میاں محمد نواز شریف گزشتہ سال کے آخر میں بدعنوانی کرنے کے لیے سات سال سزائے قیدملنے کے بعد، سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
پاکستان نے اُس عوامی قنوطیت میں کمی کرنے کی ایک کوشش میں بدعنوانی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جو انتہاپسندی کے متبادل اپنانے پر منتج ہو سکتی ہے۔