اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستانی صحافی کے قتل میں انصاف کا مطالبہ

اے ایف پی

اسلام آباد -- اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ ادارے نے بدھ (26 جون) کے روز اس ماہ کے شروع میں قتل کیے جانے والے آزاد پاکستانی صحافی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ فعالیت پسندوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو لاحق خطرات سے متنبہ کیا ہے۔

محمد بلال خان، بعمر 22 سال، سوشل میڈیا پر فعال کارکن اور بلاگر تھا جس کے ٹوئٹر، فیس بُک اور یو ٹیوب پر دسیوں ہزاروں فالوورز تھے، اسے 16 جون کو اسلام آباد میں چاقوؤں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

بلال نے ایک وسیع حلقے کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، وقتاً فوقتاً معاشرے کے مختلف حصوں کی مذمت کیا کرتا تھا۔

مقامی پولیس نے کہا کہ اس کے قتل کے روز، اسے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی، جو اسے قریبی جنگل میں لے گیا اور اسے قتل کر دیا۔

یونیسکو کے سربراہ آدرے آزولے نے "مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکام سے اس جرم کی تحقیقات کرنے" کا مطالبہ کرتے ہوئے، ایک بیان میں کہا، "میں محمد بلال خان کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

تبصرہ کی پالیسی اپ بھی بتاو شکریہ

جواب