پنجاب پولیس نے ٹی ٹی پی کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے

از عبدالناصر خان

لاہور -- حکام نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے منگل (25 جون) کو ضلع گوجرانوالہ میں مخبری کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کو معتبر ذرائع سے خبر ملی تھی کہ گوجرانوالہ شہر کے ایک علاقے میں تین افراد موجود تھے اور وہ ایک حساس ادارے کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، مخبری کی بنیاد پر، قانون نافذ کرنے والے جوانوں نے چھاپہ مارا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم (عرف صاحب جان) کے طور پر ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص کا نام مطلوب ترین دہشت گردوں کی "ریڈ بُک" میں شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے بارودی مواد، تین ڈیٹونیٹر، نفرت انگیز مواد اور پیسے برآمد کیے۔

ترجمان نے کہا کہ زیرِ حراست افراد نے علاقے کو نشانہ بنانے کے ٹی ٹی پی کے چند منصوبے بے نقاب کیے، انہوں نے مزید کہا کہ حکام ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500