کراچی پولیس نے سندھ اے کیو آئی ایس کے سربراہ کو ہلاک کر دیا

از ضیاء الرحمان

کراچی -- صوبہ سندھ میں پولیس نے سوموار (24 جون) کے روز ایک مقابلے میں القاعدہ برِ صغیر (اے کیو آئی ایس) کے علاقائی سربراہ سمیت، تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ضلع ملیر کے پولیس چیف، عرفان بہادر نے کہا کہ پولیس نے اے کیو آئی ایس سے منسلک تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے خدا بخش گوٹھ کے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

بہادر نے کہا، "تینوں -- بشمول طلعت محمود عرف یوسف، جو کہ تنظیم کا صوبہ سندھ کا امیر تھا -- مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔"

محمود، جو کہ تھوڑے عرصے کے لیے "دولت اسلامیہ" (داعش) کے ساتھ بھی منسلک رہا تھا، کا نام مطلوب ترین دہشت گردوں کی "ریڈ بُک" میں درج تھا۔

وہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور حیدر آباد میں کئی پولیس افسران کے قتلوں کا منصوبہ ساز تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500