شمالی وزیرستان میں دھماکے کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی

پاکستان فارورڈ

پشاور – جمعہ (7 جون) کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ خرقمر میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ کے دھماکہ سے تین فوجی افسران اور ایک سپاہی کی شہادت کے بعد حکام نے اس ضلع میں 30 روز کے لئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ہفتہ (8 جون) کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ضابطہ ہائے فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس سے پانچ یا زائد افراد کے دھرنوں، احتجاجی ریلیوں، عوامی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد ہو گئی۔

اس حکم کے مطابق، جس میں "امنِ عامہ کی حالیہ صورتِ حال، عسکریت پسندی سے درپیش خدشات اور دیگر سبوتاژ سرگرمیوں" کا حوالہ دیا گیا، اس اقدام کا مقصد کسی بھی "ناخوشگوار صورتِ حال" سے بچنا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500