اسلام آباد پولیس نے 10 سالہ بچی کے قتل کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پولیس نے منگل (21 مئی) کو ایک 10 سالہ بچی کے اغواء، قتل اور مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بچی کے والد گل نبی کے مطابق، 15 مئی کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں متاثرہ بچی، فرشتہ، کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گئی تھی اور واپس نہیں لوٹی۔

نبی نے کہا کہ فرشتہ کی لاش سوموار (20 مئی) کو تشدد کے واضح نشانات اور زخموں کے ساتھ ملی تھی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسے قتل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

فرشتہ کے اہلِ خانہ اور دیگر افراد نے منگل کے روز اسلام آباد میں تاراماری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی معاشرے نے حالیہ مہینوں میںبچوں کے ساتھ زیادتی کے ملک گیر مسئلے پر غم و غصےکا اظہار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500