گوادر – مسلح افراد نے ہفتہ (11 مئی) کو گوادر، بلوچستان میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم پانچ افراد کو جانبحق کر دیا۔
حکومتِ بلوچستان کے ایک ترجمان لیاقت شاہوانی نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مرکزی ہدف۔۔۔ ہوٹل میں موجود مہمان تھے۔"
سیکیورٹی فورسز نے ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا، "حملہ آوروں نے ہوٹل کے مہمانوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک چین منصوبوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) نے اتوار (12 مئی) کو ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی وردی پہن رکھی تھی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرنے سے قبل مہمانوں اور عملہ کو باہر نکال لیا۔
اے ایف پی نے خبر دی کہ علیحدگی پسند بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ٹویٹر کے ذریعے ذمہ داری قبول کی۔