نئے امریکی CENTCOM کمانڈر کی خان اور باجوہ کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – جیو نیوز نے خبر دی کہ پیر (8 اپریل) کو امریکی سنٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے نئے کمانڈر جنرل کینّیتھ ایف مک کنزی جونیئر نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے خارجہ پالیسی پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ پاک امریکہ تعلقات اور جاری افغان امن مزاکرات پر بات چیت کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، مک کنزی نے اتوار (7 اپریل) کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے جغرافیائی-تذویری ماحول اور افغانستان میں صورتِ حال اورپاکستان اور بھارت میں حالیہ تناؤسمیت علاقائی سلامتی پر بات چیت کی۔

مک کنزی جنرل جوزف ووٹیل کی سبکدوشی کے بعد مارچ میں CENTCOM کے کمانڈر بنے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500