بچوں کے استحصال کے درج کردہ واقعات میں 2018 میں اضافہ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- گزشتہ سال بچوں کے استحصال کے رپورٹ کردہ واقعات میں 2017 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے جو کہ ایک ایسے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے جسے بہت سے لوگ وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے سماجی مسئلہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

این جی او ساحل نے یہ اعداد و شمار بدھ (3 اپریل) کو ایک رپورٹ میں شائع کیے جس کا عنوان "2018 کے سفاک اعداد و شمار" ہے۔

ساحل کے 2018 میں 3,832 واقعات ملے جو کہ اس کے مقابلے میں 2017 میں 3,445 تھے۔ اس نے یہ نتائج پاکستان کے 85 اخبارات کی نگرانی سے حاصل کیے۔ ان میں سے 55 فیصد لڑکیاں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، ہر روز 10 سے زیادہ پاکستانی بچے استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500