بلوچستان دھماکے میں کم از کم 4 افراد جاںبحق

اے ایف پی

کوئٹہ— پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار (17 مارچ) کو اس وقت کم از کم چار افراد جاںبحق اور سات زخمی ہو گئے جب صوبہ بلوچستان میں ایک ریل کی پٹڑی سے ایک پسنجر ریل گاڑی گزرتے ہوئے ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم پھٹ گیا۔

یہ سانحہ کوئٹہ کے 311 کلومیٹر جنوب مشرق میں پیش آیا۔

سینیئر پولیس عہدیدار عرفان بشیر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ ریل گاڑی کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم پر سے گزری اور چار افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔"

انہوں نے کہا، "تین بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں، اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔"

ایک اور سینیئر پولیس عہدیدار راؤ منیر ضیاء نے بھی اس سانحہ کی تصدیق کی۔

کسی گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم بلوچ علیحدگی پسند گروہ اور اسلام پسند عسکریت پسند صوبے میںباقاعدگی سے ریل کی پٹڑیوں پر حملہکرتے رہتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500