ڈیرہ اسماعیل خان میں جھڑپ میں 4 پولیس افسران جاں بحق

پاکستان فارورڈ

ڈیرہ اسماعیل خان -- ڈان نے خبر دی ہے کہ منگل (12 فروری) کو ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی پولیس افسران سے جھڑپ ہوئی، جس میں چار افسران جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مہاراہ کے علاقے میں ملزمان نے گشت کرتی ہوئی ایک پولیس وین پر فائر کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے جوابی فائر کیا، لیکن دہشت گرد فرار ہو گئے۔

حکام قاتلوں کی تلاش میں ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

acha hai.

جواب