بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے فعالیت پسند کی موت کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ – ڈان نے خبر دی کہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان الیانی نے اتوار (3 فروری) کو ضلع ژوب کے کمشنر سے تقاضا کیا کہ وہ پشتون حقوق کے ایک فعالیت پسند کی موت پر 48 گھنٹوں میں رپورٹ مکمل کریں۔

ہفتہ (2 فروری) کو ارمان لونی لورالائی میں ایک دھرنے کے دوران غیر بیان شدہ صورتِ حال میں جانبحق ہو گئے۔ ان کے اہلِ خانہ اورپشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم) کے دیگر ارکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں قتل کیا اور انہوں نے حکومتِ بلوچستان سے تفتیش کا مطالبہ کیا۔

رائٹرز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ لونی دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوئے، جبکہ ایک پی ٹی ایم کے ساتھی نے کہا کہ پولیس نے دھرنہ ختم کرانے کی کوشش میں انہیں قتل کر دیا۔

ڈان نے ایک پولیس عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں لونی کے جسم پر تشدد کی کوئی علامات نہ ملیں۔

پاکستانی سیاست دانوں اور سول سوسائٹی نے لونی کی موت کی مذمت کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500