پولیس نے کراچی کے قریب حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

ضیاءالرّحمٰن

کراچی – پولیس نے جمعرات (24 جنوری) کو کراچی میں کہا کہ انہوں نے ضلع ملیر میں قومی شاہراہ پر انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن میںحقانی نیٹ ورککے ایک اعلیٰ کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ضلع ملیر کے پولیس چیف عرفان بہادر نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے احمد جان، جو ملّا کے نام سے بھی معروف ہے، کو حراست میں لیا اور دستی بم اور اسلحہ بازیاب کرا لیا۔

بہادر نے کہا، "جان ماضی میںتحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اور اس کے دھڑےجماعت الاحرارسے بھی منسلک تھا۔"

انہوں نے کہا کہ جان نے دہشتگردوں کو کراچی، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں حملے اور ان کی منصوبہ سازی کرنے میں مدد کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500