امریکی سفیر خلیل زاد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- افغانستان میں مصالحت کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد جمعرات (17 جنوری) کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ افغانستان میں وقت گزارنے کے بعد افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا کہ "امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد @US4AfghanPeace خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے آج ایم او ایف اے میں وفد کی سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ "دونوں اطراف نے ابوظہبی کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ افغانستان کے امن کے عمل کو آگے لے جایا جائے"۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا تاکہ جاری امن کے عمل کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔

غنی نے افغانستان میں امن کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500