پاکستانی فورسز نے اہم طالبان کمانڈر اور دیگر 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کی ہنگو ڈسٹرکٹ میں بدھ (16 جنوری) کو چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں محمد اسلام جو کہ گزشتہ سال اورکزئی قبائلی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ہلاکت خیز خودکش دھماکےکے مبینہ منصوبہ ساز تھے، بھی شامل ہیں۔

ڈان کے مطابق، ملزمان اس وقت ہلاک ہو ئے جب انہوں نے اپنے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے والی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسلام 23 نومبر کو لوئر اورکزئی کے کالیا بازار میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمہ دار تھا۔ 30 سے زیادہ پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے۔

اسلام کے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلقات تھے۔

"دولتِ اسلامیہ" (داعش) نے بھی گزشتہ سال ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500