اسلام آباد -- منگل کے روز دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے نمائندہ خصوصی برائے علاقائی امور و امن، محمد عمر داؤدزئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے اور امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے منگل (8 جنوری) کو اسلام آباد پہنچے۔
چار روزہ دورے کے دوران، داؤدزئی پاکستانی دفترِ خارجہ میں گفت و شنید کریں گے اور اس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ علیحدگی میں ایک نشست بھی شامل ہو گی۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، منصوبہ بندی کردہ موضوعات میںمتحدہ عرب امارات میں امریکہ-طالبان مذاکراتشامل ہوں گے، جو کہ دسمبر میں ہوئے تھے۔ پاکستان نے اس میں سہولت کاری کی تھی۔
ٹھیک ہے
جوابتبصرے 1