بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 پاکستانی فوجی ہلاک

اے ایف پی

کوئٹہ -- فوج کا کہنا ہے کہ پیر (31 دسمبر) کو صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں پاکستانی پیراملٹری کے چار سپاہی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ لورالائی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا جو کہ کوئٹہ سے 262 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

فوج کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فوجیوں نے اس وقت عسکریت پسندوں کو للکارا جب وہ پیراملٹری کے ایک رہائشی احاطے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس لڑائی میں چار فوجی اور چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر بلوچ علیحدگی پسند گروہوں اور اسلامیت پسند عسکریت پسندوں نے ماضی میں صوبہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں۔

دسمبر میں، کراچی میں چین کے کونسلیٹ پر نومبر میں ہونے والے حملےمیں مطلوب علیحدگی پسند افغانستان میں ایک خودکش دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے چین کے کونسلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور بیجنگ کو "ظالم" اور "بلوچ سرزمین پر عسکری توسعیت" کا مجرم قرار دیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500