متحدہ عرب امارات پاکستان کے سینٹرل بینک میں 3 بلین ڈالر جمع کروائے گا

اے ایف پی

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات -- سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے سٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالر (419.6 بلین روپے) جمع کروائے گا تاکہ پاکستان جو کہ ادائیگیوں میں توازن کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، کے" زرمبادلہ کے ذخائر" کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی نے کہا کہ توقع ہے کہ سرکاری ملکیتی ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) کی طرف سے 11 بلین درہم "آنے والے دنوں" میں جمع کروائے جائیں گے۔

اے ڈی ایف ڈی کے ایک بیان سے اقتباس پیش کرتے ہوئے سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ اس رقم کا مقصد "اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مالی اور مالیاتی پالیسی کی مدد کرنا ہے"۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس سے سینٹرل بینک کے پاس "لیکوڈٹی بڑھے گی اور پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی"۔

پاکستان کو ادائیگیوں میں توازن کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے۔ نومبر کے آخیر میں گزشتہ سال کے دوران سینٹرل بینک کی طرف سے چھٹی بار کی جانے والی کمی کے بعد، روپے کی قدر تقریبا 5 فیصد گر کر ریکارڈ حد تک کم ہو گئی تھی۔

اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کے سلطنت کے دورے کے دوران، اس نے سعودی عرب سے 6 بلین ڈالر (839.2 بلین روپے) کی فنڈنگ اور 12 مہینوں کے لیے نقد لائف لائن کا معاہدہ کیا تھا۔

اسلام آباد کو بنیادی ڈھانچے کے پرجوش منصوبوں کے لیے چینی قرضوں کی صورت میں بھی کئی بلین ڈالر ملے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

اچھا ہے

جواب