افغان امن عمل پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے امریکی ایلچی اسلام آباد پہنچ گئے

از پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحت، زلمے خلیل زاد افغان طالبان کو امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کی ایک کوشش میں سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے منگل (4 دسمبر) کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوموار (3 دسمبر) کے ایک بیان کے مطابق خلیل زاد کا دورے سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا تھا جس میں اسلام آباد سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان "افغان جنگ کو گفت و شنید کے ذریعے ختم کرنے میں معاونت اور سہولت کاری کرے۔"

خلیل زاد اپنے اس دورے میں افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم، یو اے ای اور قطر جائیں گے اور یہ دورہ 20 دسمبر کو مکمل ہو گا۔

امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق، "وہ افغان سرکاری حکام اور دیگر دلچسپی رکنے والے فریقین سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ وہ افغانستان میں ایک مشمولہ امن عمل میں معاونت اور سہولت کاری کریں، جس میں افغان عوام کو اپنی قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لیے با اختیار بنایا جائے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500