شدّت پسند ٹی ایل پی جماعت کے خلاف پاکستان کا کریک ڈاؤن

اے ایف پی

لاہور – پاکستانی پولیس نے ہفتہ (24 نومبر) کو شدّت پسند مولوی خادم حسین رضوی کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کر لیا، جن کی جماعت نے حال ہی میںتوہینِ مذہب کی ملزمہ ایک مسیحی خاتون کی رہائیپر ملک کو مفلوج کر دیا۔

جمعہ (23 نومبر) کو رات گئے رضوی کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد، صوبہ پنجاب کے ساتھ ساتھ کراچی، صوبہ سندھ میں بھی پولیس نے ان کی جماعت، تحریکِ لبّیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حامیوں پر کریک ڈاؤن کر دیا۔

سینیئر پولیس عہدیدار گلفام اظفر مہیسر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب جمعہ کی رات کراچی میں احتجاج کنندگان نے اپنے رہنما کی گرفتاری کے بعد سڑکیں بند کیں اور پولیس سے متصادم ہوئے تو پولیس نے رضوی کے درجنوں حامیوں کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیّاض الحسن چوہان نے اے ایف پی کو گرفتاریوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا، "میں صحیح تعداد نہیں بتا سکتا کیوں کہ تاحال ہم نے اعداد وشمار کی تالیف نہیں کی، تاہم پنجاب میں تقریباً 400 سے 500 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500