کوئٹہ، کراچی دھماکوں میں 5 جاںبحق، 12 زخمی

اے ایف پی

کوئٹہ – حکام نے کہا کہ اتوار (18 نومبر) کو کوئٹہ، صوبہ بلوچستان کے نواح میں مرگٹ کے قریب ایک بم سے تین نیم فوجی سپاہی جاںبحق اور ان کے چار ساتھی زخمی ہو گئے۔

ایف سی کے ایک ترجمان نے اپنی شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "جیسے ہی فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی قریب سے گزری، سڑک کے ساتھ نصب ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ پھٹ گیا۔"

پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق، اس دھماکے کے بعد جمعہ (16 نومبر) کو ضلع ملیر، کراچی میں ایک اور دھماکہ ہوا، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

سینیئر پولیس اہلکار عرفان علی بہادر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "ایک ہاتھ والی ریڑھی کے نیچے نصب خاص وقت والا ایک آلہ ایک بڑے دھماکے سے پھٹا، جس سے دو افراد جاںبحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

"جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سنٹر میں ایک سنیئر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کراچی میں اموات کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اگرچہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم بلوچستان اور کراچی، ہر دو داخلی عسکریت پسندی اور فرقہ ورانہ فسادات میں مبتلا ہیں۔

کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500