عمران خان نے پولیس عہدیدارکے قتل سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے جمعرات کو خبر دی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات (15 نومبر) کوخیبر پختونخوا کے سپرانٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داورکے قتل کی "فوری تحقیقات" کا حکم دے دیا۔

خان نے ٹویٹ کیا، "میں نے ایس پی طاہر خان داور کے قتل کے المناک المیہ کی پیروی کی اور حکومتِ خیبر پختونخوا کو ایک فوری انکوائری کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ معاونت کرنے کا حکم دیا ہے۔"

انہوں نے ریاستی وزیر برائے داخلہ شہریار آفریدی کو "فوری طور پر اس امر کی نگرانی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے" کا کام سونپا۔

داور کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقہ جی - 10/4 سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک دورافتادہ علاقہ میں مردہ پایا گیا۔

ان کی میّت پاکستانی حکام کے حوالہ کر دی گئی، ڈان۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500