جیش العدل نے اغوا شدہ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی ویڈیو جاری کر دی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیش العدل جو کہ ایران میں بنیاد رکھنے والی دہشت گرد تنظیم ہے، نے ان 12 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی دو ویڈیو جاری کی ہیں جنہیں گروہ نے 16 اکتوبر کو پاکستانی- ایرانی سرحد کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

پہلی ویڈیو جو کہ منگل (13 نومبر) کو ٹیلیگرام کی ایپ پر نظر آئی، میں ایرانی شہریوں کو زمین پر بیٹھے ہوئے، اپنا نام اور الحاق دہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسری ویڈیو اسی ایپ پر بدھ (14 نومبر) کو جاری کی گئی ہے جس میں دہشت گرد گروہ پانچ مغویوں کا انٹرویو کرتا ہے۔

Iیران نے ابھی تک جیش العدل کی طرف سے کیے جانے والے مطالبات میں سے کسی کا باضابطہ طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500