ریاض -- پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے منگل (23 اکتوبر) کو کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے دوران، وعدہ کیا کہ وہ اسلام آباد میں 6 بلین ڈالر (801.8 بلین روپے) رکھے گا۔
یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دارالحکومت، ریاض کے ایک دورہ کے دوران ہوا جو سرمایہ کاری کی ایک کانفرنس میں شرکت کر رہے تھے جہاں انہوں نے شاہ سلیمان بن عبدل عزیز سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے "سعودی عرب نے رضامندی ظاہر کی کہ وہ ادائیگیوں میں توازن کے لیے ایک سال کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کروائے گا"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "سعودی عرب کی طرف سے، تیل کی درآمد پر ادائیگیوں میں ایک سال کے لیے، 3 بلین ڈالر تک تاخیر پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے"۔
پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے بھی ایک بیل آوٹ پیکیج حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔