انسپکٹروں نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر پیش رفت میں کمی کو پاکستان کا قصور قرار دے دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے بدھ (11 اکتوبر) کو خبر دی ہے کہ حکومتوں کے مابین رکھوالی کرنے والے ایک ادارے، ایشیاء/پیسیفک گروپ آن منی لانڈرنگ کے ایک وفد نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

وفد نے کہا وہ دہشت گردی میں سرمایہ کاری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پیشکش سے متاثر نہیں ہوا، وفد نے مزید کہا کہ ملک میں ادارہ جاتی انتظامات کمزور ہیں اور دہشت گردی میں سرمایہ کاری سے لڑنے کے لیے قانونی عملی ڈھانچہ ناکافی ہے۔

وفد نے جائیداد کی خریدوفروخت اور اجناس کی تجارت سے متعلقہ لین دین کی نگرانی میں کوتاہیوں کی طرف اشارہ کیا۔

جون میں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی "گرے لسٹ" میں رکھا تھا جس کی وجہ وہ "تزویراتی کمیاں"ہیں جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں سرمایہ کاری کا مقابلہ کرنے کی اس کی صلاحیت میں پائی جاتی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500