پاکستان کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں معاونت کا وعدہ

اے ایف پی

واشنگٹن -- اے ایف پی نے بدھ (3 اکتوبر) کے روز خبر دی ہے کہ پاکستان نے افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں معاونت کا وعدہ کیا ہے جبکہ اس نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد کی عسکری امداد بحال کرے۔

یہ اعلان اس وقت ہوا ہے جب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل (2 اکتوبر) کو نئے وزیرِ اعظم عمران خان، جو طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کی بجائے، مذاکرات کے حامی ہیں، کی افغانستان سے متعلق حکمتِ عملی کی وضاحت کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

گزشتہ مہینے، واشنگٹن نے پاکستان کو 300 ملین ڈالر (37 بلین روپے) کی عسکری امداد روک دی تھی، جس کے لیے عسکری گروہوں کے سامنا کرنے میں اسلام آباد کے تذبذب کا حوالہ دیا گیا تھا۔

قریشی نے کہا کہ انہوں نے پومپیو کو پاکستان کی "بات سننے پر آمادہ" پایا اور کہا کہ وہ پہلے سے "کچھ زیادہ پُرامید" ہو کر اسلام آباد واپس آئیں گے۔

بدھ کے بیان میں، امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورت نے کہا، "وزیرِ خارجہ پومپیو نے اس اہم کردار پر زور دیا جو پاکستان افغانستان میں گفت و شنید کے ذریعے استحکام لانے میں ادا کر سکتا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500