قریشی کے مطابق پاکستان، افغانستان کی زیرِ قیادت امن کے عمل کا حامی ہے

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- ڈان نے بدھ (3 اکتوبر) کو خبر دی ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل (2 اکتوبر) کو امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پیمپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور بہت سے پاکستانی - امریکی معاملات پر بات چیت کی جس میں افغانستان کے بارے میں پالیسی بھی شامل ہے۔

قریشی نے افغانستان کی زیرِ قیادت امن و مصالحت کے عمل کی حمایت کے لیے پاکستان کے عہد کی توثیق کی۔

قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جنگ کا کوئی عسکری حل موجود نہیں ہے اور ایک پرامن افغانستان علاقے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ڈان نے خبر دی ہے کہ انہوں نے افغانستان میں ترقی جیسے کہ افغانستان-پاکستان ایکشن پلان برائے امن و اتحاد، کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500