ایف اے ٹی ایف کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے بدھ (26 ستمبر) کو خبر دی ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) جو کہ عالمی دہشت گردی کو سرمایہ فراہم کرنے کا نگران ادارہ ہے، کا ایک وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ حکام سے اس بارے میں بات چیت کی جا سکے کہ آیا ملک کو ادارے کی "گرے لسٹ" سے نکالنے کی تجویز دی جائے یا نہیں۔

جون میں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا تھا جس کی وجہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے سرمایہ کاری کا انسداد کرنے کے اس کی اہلیت میں "اسٹریٹجک کوتاہیاں" ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسد عمر نے گزشتہ ماہ سینٹ کو بتایا تھا کہ ادارے نے پاکستان کو 15 مہینوں کا وقت دیا ہے -- ستمبر 2019 تک -- کہ وہ اس کی لازمی شرائط کو پورا کرے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500