2015 کے سانحہٴ صفورا گوٹھ میں بس میں گولیاں چلانے کا ملزم گرفتار

پاکستان فارورڈ

دادو – جیو نیوز نے منگل (25 ستمبر) کو خبر دی کہ پولیس نے صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں (25 ستمبر) کو کراچی میں صفورا گوٹھ کے قریب بس میں گولیاں مارنے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موٹرسائیکل سوار بندوق برداروں نے بس کو روکا اور اس میں سوار ہو کر اسماعیلی اقلیت کے 46 ارکان کو قتل کر دیا۔

سندھ کے سینیئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس تنویر تونیو نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ملزم نوید المعروف شریف القاعدہ سے منسلک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کے خلاف چھ مقدمات چل رہے ہیں۔ اس پر 2014 میں حیدرآباد میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی الزام ہے۔

سعد عزیز سمیت 2015 میں گولیاں چلائے جانے میں سزا پانے والے دیگر افراد کو 2016 میں ایک عسکری عدالت نے سزائے موت سنائی ۔ تاہم رواں برس عزیز کو شواہد کی عدم دستیابی کے باعث رہا کر دیا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500