اسلام آباد -- ڈان نے جمعرات (20 ستمبر) کے روز خبر دی ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ عہد کیا ہے کہ وہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
خان کی جدہ میں گفتگو اگست میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیرملکی دورے پر کی گئی گفتگو تھی۔
خان نے بدھ (19 ستمبر) کے روز سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ڈان نے بتایا کہ انہوں نے سعودی قیادت کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق، "اس پیشکش کو سعودی قیادت کی جانب سے، فراخدلی سے، اصولی طور پر، قبول کر لیا گیا۔"
دونوں فریقین نے پیش رفت، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے امن و سلامتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔