پاکستانی وزیرِ خارجہ کا بات چیت کے لیے دورۂ کابل

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ (15 ستمبر) کے روز کابل کا دورہ کیا اور صدر اشرف غنی سمیت، افغان رہنماؤں کے ساتھ امن کے قیام اور خطے میں استحکام پر بات چیت کی۔

قریشی کا وزیرِ خارجہ بننے کے بعد کابل کا پہلا دورہ امریکہ کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کرنے کے لیے پاکستان کو بار بار کہنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

قریشی اور ان کے وفد نے وزیرِ اعظم عبداللہ عبداللہ اور وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی۔

دونوں اطراف تعلقات کی درستگی کی خواہشمند ہیں جن میں حالیہ مہینوں میں مدوجزر دیکھنے میں آئے ہیں، بشمول سرحدی جھڑپیں اور سرحد کے آر پار دہشت گردی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500