پاکستان نے ڈاکٹرعلوی کو صدر منتخب کر لیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نےخبر دی کہ مشروط نتائج کےمطابق، پاکستان کی حکمران جماعت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک امّیدوار ڈاکٹرعارف الرّحمٰن علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے رائے شماری کا اختتام ہونے کے بعد بدھ (5 ستمبر) کو باقاعدہ نتائج کا اعلان کرنا طے ہے۔ پاکستانی پارلیمان اور چار صوبائی اسمبلیاں صدر کا انتخاب کرتی ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق، علوی نے دیگر بڑی جماعتوں کے امّیدواران کو شکست دی، جن میں متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کے رہنما مولانا فضل الرّحمٰن، اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک سنیئر رہنما اعتزاز احسن شامل ہیں۔

علوی نے اپنی فتح کے خطاب میں کہا، ”میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ آج صدارت کی دوڑ میں پی ٹی آئی کا نامزد امّیدوارکامیاب ہوا۔“

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500