امریکی فوج پاکستان کو دی جانے والی 300 ملین ڈالر کی عسکری امداد کی تنسیخ کے لیے کوشاں

اے ایف پی

واشنگٹن، ڈی سی – اے ایف پی نے خبر دی کہ امریکہ نے ہفتہ (یکم ستمبر) کو پاکستان کو دی جانے والی 300 ملین ڈالر (36.9 بلین روپے) کی عسکری امداد کو دیگر مقاصد میں منتقل کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔

مجوزہ تخفیف، جسے پینٹاگون نے زیرِ غور فراہمیٴ مالیات کے لیے "ری پروگرامنگ درخواست" کا نام دیا، کو امریکی کانگریس سے منظوری درکار ہے۔

توقع ہے کہ بدھ (5 ستمبر) کو نئے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ مزاکرات کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اسلام آباد آئیں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500