کراچی -- ڈان نے جمعہ (10 اگست) کو خبر دی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی پشت پناہی سے چلنے والے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) سے 4 بلین ڈالر سے زائد کا قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ اقدام، جس کی اطلاع سب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی، کا مقصد پاکستان کے ختم ہوتے ہوئے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کو بحال کرنا ہے۔
حکام نے کہا کہ جب نومنتخب وزیرِ اعظم عمران خان اقتدار سنبھالیں گے تو جدہ کے مقامی آئی ایس ڈی بی نے قرض لینے کے لیے رسمی پیشکش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرض بنیادی طور پر تیل کی درآمدات کے لیے ادائیگی کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ایک اہلکار نے کہا کہ اگر آئی ایس ڈی بی سے قرض مل جاتا ہے، تو یہ اس مالی سال کے دوران پاکستان کے کم از کم 25 بلین ڈالر (3.1 ٹریلین روپے) کے متوقع مالیاتی خلاء کو پُر کرنے میں "ایک اہم حصہ" ڈالے گا۔