الیکشن کمیشن کا شفاف اور آزادانہ انتخابات کا عزم، شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سربراہ، سابق جج سردار محمّد رضا نے منگل (24 جولائی) کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کا عزم کیا۔

چیف الیکشن کمیشنر نے 25 جولائی کو طے شدہ انتخابات سے ایک روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں اس رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا، کمیشن "آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات" کے انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

رضا نے رائے دہندگان کو اپنا رائے دہی کا فریضہ ادا کرنے کی ترغیب دی۔

گزشتہ چند روز کے دوران ای سی پی نے رائے دہندگان، انتخابی کارکنان اور سیاسی جماعتوں کے لیے پولنگ کے دن کے عمل کی وضاحت میں متعدد نوٹس جاری کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500