پاکستانی فوج نے انتخابات میں کسی براہ راست کردار کو مسترد کردیا

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی – ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج نے منگل (10 جولائی) کو بتایا ہے کہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اس کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہوگا اور صرف انتخابی عمل کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔

آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کمیشن کے فراہم کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو مدد فراہم کریں گی۔

الیکشن کے دن فوجی جوان صرف سیکورٹی مقاصد کے لئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے انہوں نے مزید بتایا یہ اس قسم کی پہلی تعیناتی نہیں ہے۔

غفور نے بتایا،آرمی ملک کی مجموعی اور کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں بیلٹ کی چھپائی کے عمل کی سیکورٹیکی ذمہ دار ہوگی۔ یہ چھپے ہوئے مواد کی ترسیل میں بھی مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا، "ووٹ شماری ای سی پی کا کام ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500