الیکشن کمیشن نے 20,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کو 'حساس' قرار دے دیا

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آنے والے انتخابات کے لیے 20,789 پولنگ اسٹیشنوں کو "حساس" قرار دے دیا ہے۔ یہ خبر ڈان نے جمعرات (5 جولائی) کو دی۔

ای سی پی کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق، خیبر پختونخواہ میں ایسے پولنگ اسٹیشنوں کی سب سے زیادہ تعداد (7,386) ہے جس کے بعد سندھ (5,776)، پنجاب (5,686) اور بلوچستان (1,768) آتے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد کے 360 پولنگ اسٹیشنوں میں سے ای سی پی نے 173 کو حساس قرار دے دیا ہے۔

ای سی پی نے عام انتخابات کے لیے جو 25 جولائی کو ہونا طے پائے ہیں، 85,307 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500