ٹی ٹی پی نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، نیا راہنما مقرر

اے ایف پی اور عملہ

اسلام آباد -- تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ہفتہ (23 جون) کو اعلان کیا کہ اس نے ایک نئے سربراہ کو مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے عسکریت پسند گروہ نے اس بات کی پہلی بار تصدیق کی کہ اس کے سابقہ سرابرہ، ملا فصل اللہ، گزشتہ ہفتے افغانستان میں فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی افواج نے فضل اللہ کو14 جون کو انسدادِ دہشت گردی کے ایک حملے میں، افغانستان کے صوبہ کنڑ میں نشانہ بنایا تھا۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خورسانی نے ہفتہ کو اے ایف پی کو بھیجے جانے والے ایک بیان میں تصدیق کی کہ فصل اللہ امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کی شوری نے ان کی جگہ لینے کے لیے مفتی نور ولی محسود کا انتخاب کیا ہے۔

قبل ازیں، ذرائع ابلاغ کی خبروں نے اشارہ دیا تھا کہ گروہ نے ٹی ٹی پی کے نائب امیر (ڈپٹی) اور فضل اللہ کے قریبی ساتھی، ملا عمر رحمان (جو کہ استاد رحمت، فاتح اور استاد جی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں) کو ان کا جانشین مقرر کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500