باجوہ اور افغانستان کے غنی کے درمیان کابل میں سیکیورٹی پر مشاورت

پاکستان فارورڈ

کابل -- ایک بیان میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر نے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی نے منگل (12 جون) کے روز کابل میں پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنے ممالک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے امن کے لیے افغانستان-پاکستان عملی منصوبے کے نفاذ، دہشت گردی اور فساد کے خلاف جنگ اور افغانستان کی زیرِ قیادت امن کے عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔

فروری میں، باجوہ نے چوٹی کے علاقائی عسکری حکام نیز امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات کرنے کے لیے کابل کا دورہ کیا تھا۔

جیو نیوز نے بتایا کہ پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ (9 جون) کے روز ایک بیان میں عید کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے "افغانستان میں امن میں حالیہ پہل کاری" کے لیے پاکستانی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا، "ہم خصوصی طور پر افغانستان کی جانب سے اور افغانستان کی زیرِ قیادت ان تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن کا مقصد افغانستان میں امن و استحکام لانا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500