پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی فریم ورک کے نفاذ کے لیے مذاکرات

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈیلی ٹائمز نے خبر دی ہے کہ اعلی پاکستانی اور افغان فوجی حکام نے اتوار (10جون) کو ملاقات کی تاکہ سیکورٹی کے تعاون کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔

حکام نے رابطہ افسران کی تعیناتی، انٹیلیجنس کے اشتراک اور عسکریت پسندوں کی بین سرحد نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے زمینی ارتباط مراکز (جی سی سی) کے قیام کے سلسلے میں پیش رفت کے بارے بات چیت کی۔

جی سی سیز کو پہلے طورخم اور چمن کی سرحدی کراسنگ پر اور اس کے بعد دوسری کراسنگز پر قائم کیا جائے گا۔

دونوں ممالک، افغانستان-پاکستان ایکشن پلان برائے امن و سیکورٹی کے تحت، جو تمام شعبوں میں مزید بات چیت کا ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے، فوج سے فوج کے درمیان تعاون اور انٹیلیجنس کے اشتراک کے بارے میں ورکنگ گروپس کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500