جمہوری حکومت کی مدت مکمل، اختیارات نگران حکومت کے حوالے

اے ایف پی

اسلام آباد - ملک کی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمعہ (1 جون) کو پاکستان کی جمہوری حکومت نے اپنی پانچ-سالہ مدت مکمل کی، جولائی کے اواخر میں ہونے والے عام انتخابات کی تنظیم کے لیے ذمہ داری نگران انتظامیہ کو سونپی گئی۔

رات گئے کابینہ اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے سے کچھ دیر قبل حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل- این) نے اپنے فیس بُک بیان میں کہا کہ "اس دورِ حکومت کی تکمیل پاکستان میں جمہوریت کی کامیابی کی داستان ہے"۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر بعد، سپریم کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس ناصر المک نے اسلام آباد میں بطورِ نگران وزیرِ اعظم حلف اٹھایا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500