نوشہرہ میں سیکورٹی عملے کو نشانہ بنائے جانے والے خودکش حملے میں 12 افراد زخمی

پاکستان فارورڈ

نوشہرہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ نوشہرہ میں جمعرات (17 مئی) کو ایک خودکش دھماکے نے جس کا نشانہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی تھی، کم از کم `12 افراد کو زخمی کر دیا ہے جن میں چھہ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے گاڑی کے قریب اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب وہ راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی۔

انہوں نے زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کی۔

ایک اور اہلکار نے کہا کہ استعمال ہونے والے بم میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد تھا۔

کسی گروہ نے فوری طور پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500