سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی کا کمانڈر گرفتار کر لیا

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- ڈان نے خبر دی ہے کہ منگل (1 مئی) کے روز بلوچستان کے حکام نے لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق، ڈاکٹر عبدالرحیم محمد شاہی کو سوموار (30 اپریل) کے روز کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

شعبۂ انسدادِ دہشت گردی کے ڈپٹی آئی جی اعتزاز گورایہ نے کہا، "اس شخص پر خودکش بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑے واقعات میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جو [کوئٹہ کے] ہزارہ ٹاؤن، بولان میڈیکل کمپلیکس اور [صوبائی] آئی جی [انسپکٹر جنرل] کے دفتر پر ہوئے تھے۔"

گورایہ نے کہا کہ حکام نے شاہی سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں، جس کے سر پر 2 ملین روپے (20،000 ڈالر) کا انعام تھا۔

کوئٹہ میں ہزارہ برادری فرقہ پرست جنگجوؤں کی جانب سے اسے نشانہ بنائے جانے کے خلاف تین دن سے احتجاج کر رہی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500